ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور : عوامی مسائل حل کرنے کے لئے 'جن پرا ویدیکے' کے مختلف تنظیموں کا اہم اجلاس

ہوناور : عوامی مسائل حل کرنے کے لئے 'جن پرا ویدیکے' کے مختلف تنظیموں کا اہم اجلاس

Thu, 24 Nov 2022 13:03:33    S.O. News Service

ہوناور،24؍ نومبر (ایس او نیوز) 'نمّا ہوناور اُولیسی بیلسی جن پرا ویدیکے' کے تحت ہوناور میں علاقے کی مختلف تنظیموں کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس شہر کے نامدھاری ہال میں منعقد ہوا ۔
     
'نمّا ہوناور اُولیسی بیلسی جن پرا ویدیکے' کے صدر جی این گوڈا کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس کا افتتاح مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کیا ۔ اجلاس میں شریک ہوناور علاقے کی مختلف مسلم جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے ہوناور کی ترقی کے لئے عوامی مسائل حل کرنے کے مقصد سے قائم کیے گئے 'نمّا ہوناور اُولیسی بیلسی جن پرا ویدیکے' کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ 
    
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم اداروں کے اہم نمائندوں نے کہا کہ سماجی خدمت ہی اصل میں انسانیت ہے ۔ دھرم ذات اور طبقاتی مفاد سے بالاتر ہوکر ہوناور علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لئے قائم کیے گئے اس ویدیکے اور اس کے منصوبوں سے ہم سب کو جڑنا چاہیے ۔ 
    
اس اجلاس میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کا صدر منتخب ہونے پر جناب عنایت اللہ شاہبندری کی تہنیت بھی کی گئی ۔ اجلاس کے اختتام پر نامدھاری ہال سے ایک ریلی نکالی گئی ہوناور تحصیلدار کے توسط سے ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں ہوناور میں فلائی اوور، سروس روڈ کی تعمیر کے علاوہ سڑکوں کے گڈھے بھرنے اور خستہ حالت درست کرنے جیسے مختلف مطالبات کیے گئے ہیں ۔
    
اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سیکریٹری جناب مولوی عبدالرقیب ایم جے، شراوتی کاونسل کے سیکریٹری مظفر شیخ ، جن پرا ویدیکے کے نائب صدر بابا فقیر مستان، ارشاد ، منکی جماعت کے ذمہ دار مولانا شکیل، عبدالرحمٰن، ولکی جماعت کے ذمہ دار اسلم شیخ ، ہیرانگڈی جماعت کے ذمہ دار جعفری صاحب، سرلگی سے سمیر سلیمان خان، ہوناور تنظیم کے محمد علی، ناگرکا پتریکے کے کرشنا مورتی ہیبار، ڈاکٹر ایس ڈی ہیگڈے، روٹری کلب کے صدر مہیش کلیانپور، ایس جی ہیگڈے اور کنڑا رکھشا ویدکے کے منجوناتھ، پربھو پٹگار، بابا فقی، گریش رائیکر، جگدیش نائک، راگھویندرا نائک، راگھو میستا وغیرہ موجود تھے ۔  


Share: